Home sticky post 3 محمود خان اچکزئی کی قومی اسمبلی میں تقریر یوٹیوب چینل پر لائیو ہونے سے روک دی گئی

محمود خان اچکزئی کی قومی اسمبلی میں تقریر یوٹیوب چینل پر لائیو ہونے سے روک دی گئی

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد خان اچکزئی کی تقریر کو یوٹیوب چینل پر لائیو نشر ہونے سے روک دیا گیا اور ارکان کو موبائل فونز پر بھی تقریر ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں ملی۔

بلوچستان کی صورت حال پر قومی اسمبلی میں ہونے والی بحث میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے بھی اظہار خیال کیا۔

اپوزیشنم لیڈر محمود خان اچکزئی نے اپنی تقریر میں حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور حملہ آروں کی آزادانہ کارروائی پر سوالات اُٹھائے۔

تاہم اچانک قومی اسمبلی کے یوٹیوب چینل پر اپوزیشن لیڈر کی تقریر کو لائیو نشر ہونے سے روک دیا گیا جب کہ پریس لاؤنج میں بھی تقریر کی آواز غائب کردی گئی۔

اپوزیشن ارکان نے اس پر کھڑے ہو کر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی رولنگ دیں کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر لائیو دکھائی جائے۔

اسی دوران پی ٹی آئی رکن داور کنڈی نے محمود خان اچکزئی کی تقریر کو موبائل پر ریکارڈنگ کی کوشش کی تو انھیں بھی روک دیا گیا۔

جس پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر میری تقریر نہیں دکھاتے تو نہ دکھائیں لیکن مجھے ریکارڈ کے لئے اپنی بات کرنی ہے۔

بعد ازاں محمود خان اچکزئی نے اپنی تقریر جاری رکھی اور بلوچستان حملے کو حکومت کی ناکامی قرار دیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...