Home highlight ناممکن کو ممکن کر دکھایا، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ناممکن کو ممکن کر دکھایا، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Share
Share

کراچی: سہ ملکی ون ڈے سیریز، کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، پاکستان نے ڈو اینڈ ڈائی میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 353رنز کا ہدف ایک اوور قبل حاصل کیا، پاکستان نے ون ڈے میں اپنا سب سے کامیاب ہدف حاصل کیا اور میچ جیتنے کے ساتھ ہی ٹرائی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا، مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔

پروٹیز کی جانب سے ہینرک کلاسن 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو بریٹز کے 83، کپتان ٹیمبا بووما 82، ٹونی ڈی زورزی 22 اور وائن مُلڈر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کائل ویرائن 44 اور کوربن بوش 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

352 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم نے محتاط انداز میں اننگ کا آغاز کیا۔

پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 57 کے مجموعی سکور پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد آنے والے سعود شکیل بھی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان 41 رنز پر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 91 تھا جس کے بعد محمد رضوان اور سلمان آغا نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی اور دونوں نے سنچریاں بنا کر ٹیم کو فتح دلوادی۔

سلمان آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوربن بوش نے ایک اور ویان ملڈر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

آرمی چیف کی نوجوانوں کو پاکستانیت کا جذبہ اپنانے کی تلقین

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو ‘پاکستانیت’ کے...

وزیراعظم نے ماہ رمضان میں کم قیمت پر اشیا کی فراہمی کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی

اسلام آ باد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی...

وزیراعظم سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کی ملاقات،ائی اے ای اے کے اقدامات کو سراہا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل...

ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر فافن کی جائزہ رپورٹ جاری

اسلام آباد:پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان...