Home sticky post 4 جاپان کے تعلیمی اداروں میں ملالہ یوسفزئی کی زندگی اور جدوجہد نصاب میں شامل

جاپان کے تعلیمی اداروں میں ملالہ یوسفزئی کی زندگی اور جدوجہد نصاب میں شامل

Share
Share

ٹوکیو:جاپان کے تعلیمی اداروں میں امن، تعلیم اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی کے لیے ملالہ یوسفزئی کی زندگی اور جدوجہد کو نصاب میں شامل کر دیا گیا ہے۔
دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ، پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو جاپانی طلبہ کے لیے ایک مثالی شخصیت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
ملالہ کی جدوجہد، تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات اور خواتین کے حقوق کے حق میں ان کی بہادری کو جاپانی اسکولوں کے نصاب میں شامل کرنے کا مقصد طلبہ میں انسانیت، امن اور مساوات کے لیے شعور بیدار کرنا ہے۔ یہ موضوع مڈل اور ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے ایک خصوصی مضمون کی شکل میں پڑھایا جائے گا۔
جاپانی وزارتِ تعلیم کے مطابق ملالہ کی کہانی دنیا بھر میں ظلم اور ناانصافی کے خلاف ایک روشن مثال ہے اور اسے نصاب کا حصّہ بنانے کا مقصد طلبہ کو حوصلہ دینا ہے کہ وہ دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، اس اقدام سے طلبہ کو ناصرف ملالہ کی زندگی سے سبق حاصل ہوگا بلکہ وہ عالمی مسائل جیسے خواتین کی تعلیم اور امن کی اہمیت کو بھی بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔
ملالہ یوسفزئی نے جاپان کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے معاشرتی ترقی ممکن ہے اور جاپان کا یہ اقدام دیگر ممالک کے لیے بھی ایک مثال بنے گا۔
یہ اقدام جاپان کی اْس حکمت عملی کا حصّہ ہے جس کا مقصد طلبہ کو عالمی سطح پر موجود چیلنجز کے بارے میں شعور دینا اور انہیں سماجی تبدیلی کے لیے تیار کرنا ہے۔

Share
Related Articles

سلمان خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ کس کے ساتھ منائی ؟

ممبئی:بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا...

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو مشکل میں...

مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی، شیری رحمان

گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا...

بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ...