Home Uncategorized ماریہ بی ایک بار پھر ہم جنس پرستی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں ‘برزخ’ کے ہدایتکار پر برس پڑیں

ماریہ بی ایک بار پھر ہم جنس پرستی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں ‘برزخ’ کے ہدایتکار پر برس پڑیں

Share
Share

کراچی: پاکستانی فیشن انڈسٹری کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک بار پھر ہم جنس پرستی کے خلاف آواز اُٹھائے ہوتے ہوئے ویب سیریز ‘برزخ’ کے ہدایتکار عاصم عباسی کی کلاس لے لی۔

ماریہ بی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں ہدایتکار عاصم عباسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اس ایجنڈے کے عادی نہیں بنیں گے اور نہ ہی اپنے بچوں میں یہ گندگی پھیلنے دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ سیریز ‘برزخ’ میں قومِ لوط کے سب سے حرام کام اور بڑے گناہ جیسے زنا، فحاشی اور ہم جنس پرستی کو انتہائی بےشرمی سے دکھایا جارہا ہے۔

فیشن ڈیزائنر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ‘برزخ’ کے ہدایتکار نے قرآن پاک میں ذکر کیے گئے سب سے بڑے گناہوں کی فہرست بنائی اور اس پر سیریز بنا ڈالی، وہ اپنی سیریز کے ذریعے زنا، فحاشی، بچوں کی ذہن سازی، جادو اور ہم جنس پرستی کو فروغ دے رہے ہیں۔

ماریہ بی نے کہا کہ برزخ کی ٹیم نے چند کروڑ کی خاطر پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے جذبات سے کھیلا ہے اور دل توڑا ہے لیکن میں آپ کو بتاتی چلوں کہ ہم آپ کا ایجنڈاکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور تمام والدین متحد ہوکر اس ایجنڈے کے خلاف آواز بُلند کریں گے اور اپنے بچوں کی حفاظت کریں گے، ہم اپنے بجوں کی حفاظت کے لیے دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں گے۔

فیشن ڈیزائنر نے مزید کہا کہ ہم فحاشی کو عام کرنے پر آپ کو عدالت میں لیکر جائیں گے اور جیت ہماری ہوگی۔

خیال رہے کہ فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز ‘برزخ’ کی تیسری قسط میں دو مرد کرداروں کے درمیان رومانوی مناظر اور رغبت دکھائی گئی تھی۔

پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی کی تحریر کردہ اور بنائی گئی ویب سیریز ‘برزخ’ کو بھارتی پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے اور اس سیریز کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...