Home #ٹرینڈ کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے کم عمری میں ہونے والی اپنی پہلی شادی کے بارے میں بات کی۔

اْنہوں نے بتایا کہ مجھ پر والدین کی طرف سے شادی کا کوئی دباؤ نہیں تھا، اس وقت میرا اپنا ہی دماغ خراب ہو گیا تھا، میں نے خود اپنے سر اور پاؤں پر کلہاڑی ماری۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد تو میرے شادی کے فیصلے کے خلاف تھے اور ان کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے لیکن شاید اس وقت میرے شادی کرنے کی وجہ میرے ارد گرد کا ماحول تھا۔

اْنہوں نے بتایا کہ اس وقت میں اپنے ارد گرد کے ماحول کو دیکھ کر یہ سوچنے لگی تھی کہ سب کی شادیاں ہو رہی ہیں بس میں ہی اکیلی رہ گئی ہوں۔

نادیہ خان نے بتایا کہ مجھے کوئی تجربہ تو تھا نہیں اس وقت کہ ضروری نہیں ہے کہ اگر آپ کو کسی سے محبت ہو گئی ہے تو اس کے ساتھ آپ کی شادی بھی کامیاب ہو گی۔

اْنہوں نے بتایا کہ بس وہ شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی کیونکہ اس وقت میرا کیریئر بہت اچھا تھا اور میں دنیا گھوم رہی تھی لیکن بس اچانک دماغ خراب ہوا تو یہ مکمل طور میری اپنی غلطی ہے کیونکہ میں اپنے والدین کی بات مان کر اس شادی سے بچ سکتی تھی۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میری والدہ کو خواب میں بھی نظر آیا تھا کہ یہ شادی میرے لیے صحیح نہیں ہے۔
اْنہوں نے بتایا کہ میرے والد کو میرے شادی کے فیصلے پر سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ ابھی شادی کے لیے وقت صحیح نہیں ہے کیونکہ میں اس وقت صرف 20 سال کی تھی۔
نادیہ خان نے بتایا کہ میں تو شادی کا لڈو کھا کر بہت عرصے تک پچھتائی ہوں لیکن شادی کے بعد سب سے خوبصورت چیز جو مجھے ملی وہ میرے بچے ہیں۔

Share
Related Articles

ایران کے امریکی فوجی اہداف پر حملوں کے دعوے، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

تہران: ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایرانی...

امریکا میں ایچ ون بی ویزا فراڈ کی تحقیقات، بھارتی آئی ٹی کمپنی بھی تحقیقات کی زد میں

ایچ ون بی اور PERM ویزا پروگرامز سے متعلق تحقیقات کا آغاز...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...