Home Uncategorized شادی ایک مشکل کام ہے،اداکارصبا حمید

شادی ایک مشکل کام ہے،اداکارصبا حمید

Share
Share

لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ شادی ایک مشکل کام ہے اور میرے لئے یہ رشتہ پیچیدہ ہو چکا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی، کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شادی سے متعلق میزبان کے سوال پر اداکارہ صبا حمید کا کہنا تھا کہ شادی مشکل کام ہے، چاہے کچھ بھی ہو، ہاں لیکن شاید میرا کام کرنے کا طریقہ شادی کیلئے بہت کامیاب ماڈل نہیں ہے۔

میزبان سے مزید استفسار کیا کہ کیا شوبز انڈسٹری میں لوگوں کیلئے شادی کرنا مشکل ہے؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ نہیں، آپ کا کسی بھی شعبے سے تعلق ہو شادی ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، کم از کم میرے لئے یہ رشتہ پیچیدہ ہوگیا، اس میں آپ کسی ایک کو غلط اور صحیح نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں روایتی تصورات اب نہیں رہے، آج کل کے دور میں شادی کرنے والے دونوں شریک حیات پڑھے لکھے ہوتے ہیں، اس رشتے کو بخوبی کیسے نبھانا اس پر تحقیق کی ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...