لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو انتشار انگیز تقاریر کرنے کے کیس میں عدالت طلب کر لیا۔
ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کیخلاف کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کی۔
عدالت نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کو انتشار انگیز تقاریر کرنے کے کیس میں 30 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔
عدالت نے پولیس کی جانب سے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے پر اعتراض لگایا تھا، ملزمہ مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف پر تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔