Home سیاست مریم نواز کا صفائی مہم میں شامل عملے کوایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان

مریم نواز کا صفائی مہم میں شامل عملے کوایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تین روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل افسران اور عملے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا۔

مریم نواز نےعید صفائی مہم کی تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شاباش ٹیم پنجاب، شاباش‘‘ ، آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی۔

وزیراعلیٰ نے تین روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل افسران اور عملے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں جس طرح آپ نے عوام کی خدمت کی، وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے۔

وزیر اعلی نے تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت تمام افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے منتخب نمائندوں، میڈیا اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اداروں کا ساتھ دے کر اس مہم کو کامیاب بنایا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...