Home sticky post 3 مریم نواز کا سیلاب کے دوران جانی نقصانات پر اظہارافسوس ،متاثرہ سڑکوں ،پلوں کو مکمل کر کے بحال کرنے کا حکم

مریم نواز کا سیلاب کے دوران جانی نقصانات پر اظہارافسوس ،متاثرہ سڑکوں ،پلوں کو مکمل کر کے بحال کرنے کا حکم

Share
Share

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سیلاب کے دوران جانی نقصانات پر اظہار افسوس کااظہار کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اورپلوں کو مکمل کر کے بحال کرنے کا حکم دیاہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے صوبہ بھر میں سیلاب کے دوران بروقت اقدامات پر انتظامیہ اورریسکیو کو شاباش دی ہے ۔انہوں نے شہروں اوردیہات کے درمیان منقطع رابطے عارضی طورپرفوری بحال کرنے کی ہدایت کی ۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ سارے وسائل ریسکیو اور ریلیف کیلئے مختص کیے جائیں۔ریسکیورز نے جان پر کھیل کر لوگوں کو بچایا۔ریسکیورز کو 50ہزار روپے انعام کی فراہمی یقینی بنائیں۔تقریباً چار دہائیوں بعد پنجاب کے مختلف اضلاع میں اس قدر سیلاب دیکھنے میں آیا۔مون سون میں غیر متوقع بارشیں ہوئی،کئی علاقوں میں مسلسل بارش برستی رہی۔

انہوں نے کہا کہ گھروں،لائیوسٹاک،فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات تیار کی جائیں۔عوام کو سیلاب کی آمد سے قبل بروقت انخلاء پر آمادہ کیا جائے۔لوگوں کو لاؤڈ سپیکراورمساجد میں اعلانا ت کر کے پانی کی آمد سے پہلے مطلع کیا جائے۔بچوں،خواتین اوربزرگوں کا بروقت اوربحفاظت انخلاء یقینی بنایا جائے۔

مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ ہنگامی صورتحا ل میں لوگ گھبراہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں اورنتیجہ جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ہر ضلع میں ہنگامی صورتحال کے دوران انسانی وسائل کو اکٹھا کرکے استعمال کرنا ڈی سی کی ذمہ داری ہے۔ستلج،راوی اورچناب میں توقع سے بہت زیادہ پانی آیا۔بھر پورنکاسی نہ ہونے سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔اللہ تعالی سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے لیکن اپنی تیاری مکمل ہونی چاہیے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ لاہور میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بروقت انخلاء یقینی بنایا جائے۔مختلف اضلاع میں بروقت انخلاء سے قیمتی جانیں بچ گئیں۔عوام مشکل میں ہیں،ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر ز سب کو فیلڈ میں ہونا چاہیے۔ریلیف کیمپ کا ماحول اچھا ہونا چا ہیے۔ ادویات کھانا اورٹینٹ وغیرہ بھی مہیا کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کلینک آن ویل اورفیلڈ ہسپتال میں سیلاب متاثرین کے علاج معالجے کیلئے بھیجے جائیں گے۔ڈینگی،ملیریا،ہیضہ اورسکن کے امراض کے لئے ادویات کا بھر پور سٹاک ہونا چاہیے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ موسم کی صورتحال سے عوام کو بروقت آگاہ کیا جانا ضروری ہے۔عوام کو سیلابی پانی میں جانے سے روکنا چاہیے۔لوگوں کے گھروں،فصلوں،پراپرٹی اورلائیوسٹاک کے نقصانات کا ریکارڈ تیار کیا جائے۔مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے چارے اورپانی وغیرہ کا بندوبست کیا جانا چاہیے۔لائیوسٹاک کے ڈاکٹر اورعملہ مویشیوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...