Home sticky post مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی

مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی

Share
Share

راولپنڈی:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو درکار فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس آمد پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

مریم نواز نے کہا کہ 38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور اس منصوبے کی تکمیل سے معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کو سفر میں آسانی ملے گی، منصوبے کی تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

منصوبے کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ اور ٹھلیاں کے مقام پر پانچ انٹر چینج تعمیر ہوں گے، راولپنڈی رنگ روڈ پر ریلوے پل اور 5 اوورپاسز بنائے جائیں گے اور 21 سب وے ہوں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...