Home تازہ ترین مریم نواز کا ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ رہنے کا حکم ،عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

مریم نواز کا ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ رہنے کا حکم ،عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

Share
Share

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئےعوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے ۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہیٹ ویو کے پیش نظر بچوں کو گھر میں محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں تمام سرکاری ونجی سکولوں میں اوپن ایئر سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی تمام کلاس روم میں کم از کم پنکھے فنکشنل کرنے ، طلبہ کے لئے سخت گرمی کے پیش نظرڈریس کوڈ میں نرمی برتنے کی بھی ہدایت کی ۔علاوہ وزیراعلی پنجاب نے ہر سکول میں فرسٹ ایڈ باکس کی موجودگی یقینی بنانےاورانتظامیہ کو پر ہجوم بازاروں میں سایہ، او آر ایس ملا پانی ، فرسٹ ایڈ کاونٹر اور واٹر کولر فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے صوبہ بھر میں ریسکیو 1122 اور ہیلتھ سروسز کو الرٹ رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو تمام بس اور ویگن سٹینڈ میں سایہ، پانی اور مسٹ فین یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں کاشت کار بھائیوں کو سخت گرمی کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی فارمز کو مویشیوں کے لئے سایہ اور وافر پانی مہیا کرنے کی اپیل کی علاوہ ازیں انہوں نے عوام کو چھتوں پر پرندوں کے لئے پانی رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...