Home highlight بیٹے کی خوشیوں میں شریک مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بیٹے کی خوشیوں میں شریک مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Share
Share

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی گزشتہ روز منعقد ہوئی تھی، جس کی رنگارنگ تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

دلہا جنید صفدر اور دلہن کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اب اس خوشی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھی ایک تصویر منظرِ عام پر آگئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

تقریب کے دوران بنائی گئی اس تصویر میں مریم نواز کو نہایت روایتی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سنہری اور زرد رنگ کے امتزاج سے مزین بھاری لباس زیب تن کر رکھا ہے، جو مشرقی ثقافت اور شادی کی تقریبات کی روایات کا بھرپور عکس پیش کرتا ہے۔

مریم نواز کے لباس پر باریک گوٹا، کامدار کڑھائی اور نفیس نقش و نگار نمایاں ہیں، جب کہ انہوں نے دوپٹہ بھی خوبصورتی کے ساتھ سر پر اوڑھ رکھا ہے، جس کے کناروں پر شوخ رنگوں کی کڑھائی کی گئی ہے۔

مریم نواز کا بیٹے کی شادی کی خوشیوں میں شرکت کے لیے بنایا گیا یہ لباس نہ صرف مہندی کی تقریب کے رنگوں سے ہم آہنگ دکھائی دیتا ہے بلکہ سادگی اور وقار کے ساتھ شاہانہ انداز کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ اسی طرح زیورات کے انتخاب میں بھی روایتی انداز اپنایا گیاہے۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات نجی نوعیت کی ہیں، تاہم تقریب سے جڑی کچھ تصاویر اور خبریں عوامی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے بھی جاری ہیں، جہاں صارفین ان کے لباس اور انداز کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...