Home sticky post 4 مریم نواز کے صاحبزادے جنید کی دوسری شادی کے لئے رشتہ طے پاگیا، دلہن کون ہوں گی؟

مریم نواز کے صاحبزادے جنید کی دوسری شادی کے لئے رشتہ طے پاگیا، دلہن کون ہوں گی؟

Share
Share

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کیلیے رشتہ طے ہوگیا، اس بار ان کی دلہن کون ہوں گی؟ اس حوالے سے پارٹی ذرائع سے معلومات سامنے آگئیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ایک مرتبہ پھر رشتہ طے پا گیا ہے اور اس بار ان کی دلہن سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن جاوید شفیع کی پوتی ہوں گی۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ جاوید شفیع کے بیٹے عثمان جاوید شفیع کی صاحبزادی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقاریب رواں برس نومبر دسمبر میں ہوں گی۔ اس رشتے کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر کی شادی سابق سینیٹر سیف الرحمٰن کی صاحبزادی عائشہ سیف کے ساتھ ہوئی تھی، تاہم اکتوبر 2023 میں جنید اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

جنید صفدر برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اب لاہور میں مقیم ہیں۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...