Home Uncategorized ایرانی صدارتی الیکشن، مسعود پیزشکیان جیت گئے

ایرانی صدارتی الیکشن، مسعود پیزشکیان جیت گئے

Share
Share

تہران :ایرانی صدارتی الیکشن مسعود پیزشکیان جیت گئے، انہوں نے الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کی۔نومنتخب ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے، سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹر کے مطابق 3 کروڑ افراد نے الیکشن میں ووٹ ڈالے۔غیرسرکاری اعداد و شمار کے مطابق صدارتی امیدوار مسعود پیزشیکان نے ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صدارتی امیدوار سعید جلیلی نے تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ٹرن آوٴٹ تقریباً 50 فیصد رہا جبکہ صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ووٹر ٹرن آوٴٹ 40 فیصد تھا۔

نومنتخب ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے، سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ 28 جون کے صدارتی الیکشن میں کوئی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آوٴٹ 1979ء کے بعد سے سب سے کم تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...