Home sticky post آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2025 میں زمونگ کور اور اقلیتی بچوں کی بھرپور شرکت

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2025 میں زمونگ کور اور اقلیتی بچوں کی بھرپور شرکت

Share
Share

آئی ایس پی آر ، سمر کیمپ 2025 میں پشاور سے خصوصی طور پر والدین سے محروم بچوں کی کفالت کیلئے قائم ادارے “زمونگ کور” اور اقلیتی برادری کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔بچوں نے کیمپ میں منعقدہ مختلف سرگرمیوں، جیسے سپورٹس گالا، پیرا ٹریننگ اسکول کے وزٹ اور عملی مظاہروں میں نہ صرف جوش و خروش سے حصہ لیا بلکہ انہیں انتہائی معلوماتی اور حوصلہ افزا تجربہ قرار دیا۔

بچوں نے کیمپ کو پاک فوج میں شمولیت کا پہلا قدم قرار دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

طالبہ انمول (ہندو کمیونٹی) نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کی اقلیتی برادری کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔پاکستانی سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ کی نمائندگی پر مجھے ناز ہے۔دیا وکرم نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت ہم سب کا اولین فریضہ ہے، اور سمر کیمپ کی یادیں زندگی بھر ساتھ رہیں گی۔عنیزہ انیل (ہندو کمیونٹی) کا کہنا تھا کہ “میری پہچان پاکستان ہے، سمر کیمپ میں شرکت ایک اعزاز ہے۔

موسیٰ جمیل (مسیحی کمیونٹی) نے بتایا کہ عسکری و سول مقررین نے یہ شعور دیا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔منپرت کور (سکھ کمیونٹی) کا کہنا تھا کہ سپورٹس گالا اور پیرا ٹریننگ اسکول کا وزٹ ایک یادگار تجربہ ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...