Home سیاست سائفر کیس فرد جرم، وکلاء نے فرد جرم عائد ہونے کی خبر کو غلط قرار دے دیا

سائفر کیس فرد جرم، وکلاء نے فرد جرم عائد ہونے کی خبر کو غلط قرار دے دیا

Share
Share

راولپنڈی : بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء نے فرد جرم عائد ہونے کی خبر کو غلط قرار دے دیا۔وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہمارے سامنے کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی ملزمان نے دستخط بھی نہیں کئے۔

سائفر کیس کی اڈلہ جیل راولپنڈی میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد ہونے کی خبر کی تردید کردی انہوں نے کہاکہ ہماری آج صرف درخواستوں پر بحث ہوئی ہمارے سامنے کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی ملزمان نے دستخط بھی نہیں کئے۔پراسیکیوٹر نے غلط بتایا کہ فرد جرم عائد ہوئی کل اس پر احتجاج کرینگے۔جبکہ شاہ محمود قریشی کی وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے بھی فرد جرم عائد ہونے کی خبر کو غلط قرار دیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...