Home Uncategorized مولانا فضل الرحمان نے سویڈن میں قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف احتجاج کی کال دے دی

مولانا فضل الرحمان نے سویڈن میں قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف احتجاج کی کال دے دی

Share
Share

اسلام آباد: امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے سویڈن میں قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کے روز پورے ملک میں سویڈن کے روئیے کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سوئیڈن میں مسلسل قرآن کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، اس عمل سے امت مسلمہ کے ہر فرد کے دل کو دکھ پہنچ رہا ہے، یہ قرآن کریم سے امت مسلمہ کے تعلق کی فطری علامت ہے، امت مسلمہ تورات، انجیل سمیت تمام آسمانی کتابوں کا احترام کرتی ہے، مغربی دنیا تنگ نظری کا مظاہرہ کیوں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم برداشت، تنگ نظری اور تحمل کا جذبہ ختم ہونے کو مغرب اظہار رائے کی آزادی کا نام دے رہا ہے، ہم نے ایسی اظہار رائے کو مسترد کر کے قوم سے احتجاج کی اپیل کی ہے، اتوار کے روز پورے ملک میں سویڈن کے روئیے کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے، کراچی میں سب بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں بذات خود شریک ہوں گا۔

سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ پوری قوم سڑکوں پر آ کر سوئیڈن کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرے، مغربی دنیا کو پیغام دینا ہے کہ مسلمان قرآن کی حرمت پر جان تو دے سکتا ہے مگر قرآن پاک کی توہین کی کسی کو اجازت ہرگز نہیں دے سکتا، مغرب کے اس رویئے کیخلاف ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئیڈن سے پاکستانی سفیر کو فوری واپس بلایا جائے، او آئی سی تنظیم سے کہا جائے کہ تمام اسلامی ممالک سوئیڈن سے اپنی سفراء واپس بلائیں تاکہ مغربی دنیا کے سامنے امت مسلمہ کا اجتماعی احتجاج ریکارڈ کیا جاسکے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...