Home Uncategorized مولانا فضل الرحمٰن کی قطر میں حماس رہنماؤں سے ملاقات، اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تعزیت

مولانا فضل الرحمٰن کی قطر میں حماس رہنماؤں سے ملاقات، اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تعزیت

Share
Share

دوحا: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قطر میں حماس رہنماؤں سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن گزشتہ شب جدہ سے قطر پہنچے جہاں انہوں نے فلسطین اور حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے حماس رہنما خالد مشعل سے بھی ملاقات کی اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تمام فلسطینی شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

انہوں نےا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید اسماعیل ہانیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ان کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی۔ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر پورا عالم اسلام افسردہ ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو صہیونی غاصبوں سے آزاد کرانا مسلمانوں پر فرض ہے۔ حماس رہنماؤں کے حوصلے بہت بلند ہیں۔ فلسطینی عوام اورامت مسلمہ کسی صورت مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ جےیوآئی اور پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...