Home sticky post 3 ۔10 مئی کا دن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بھارت کو دندان شکن جواب پر مایا علی کا پاک فوج کو خراج عقیدت

۔10 مئی کا دن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بھارت کو دندان شکن جواب پر مایا علی کا پاک فوج کو خراج عقیدت

Share
Share

پاکستان کی فضائیہ کے شاندار ردعمل اور بھارتی جارحیت کے دندان شکن جواب کے بعد پورا ملک ایک بار پھر اپنے جوانوں کے عزم اور بہادری پر فخر محسوس کر رہا ہے۔ اس موقع پر معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاک فوج کےلیے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

مایا علی نے نہ صرف پاک افواج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا بلکہ امن کے لیے اپنی گہری خواہش کا اظہار بھی کیا۔

مایا علی نے اپنے پیغام میں پاک فوج کے جوانوں کی بے مثال ہمت کو سلام پیش کیا، جنہوں نے دشمن کے سامنے ڈٹ کر ملک کی حفاظت کی۔

انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ’’10 مئی 2025، وہ دن جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جنگ بندی دونوں طرف کے لیے امن لاتی ہے، اور میں ہمیشہ کہتی رہی ہوں کہ جنگ کبھی حل نہیں ہوتی۔

ان کے الفاظ نے نہ صرف فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ ایک پرامن مستقبل کی خواہش بھی ظاہر کی۔

یاد رہے کہ 10 مئی 2025 کی صبح، پاکستان نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے تحت بھارت کی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ کے اہم فضائی اڈوں سمیت متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے پاک فضائیہ نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کی۔

یہ کارروائی اتنی جامع تھی کہ بھارت کو جلد ہی اپنی شکست تسلیم کرنی پڑی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں دونوں طرف کے حکام فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...