Home sticky post 4 نو مئی کیس،عالیہ حمزہ کی عدالت سے مسلسل غیر حاضری، سسر کیخلاف کارروائی کاآغاز

نو مئی کیس،عالیہ حمزہ کی عدالت سے مسلسل غیر حاضری، سسر کیخلاف کارروائی کاآغاز

Share
Share

لاہور :نو مئی کیس میں ضمانت کے بعد عدالت سے غیرحاضری پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کے ضامن ان کے سسر کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

نو مئی کیس میں ضمانت ملنے کے بعد عدالتی سماعت میں پیش نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے ضامن سسر کے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عالیہ حمزہ کے سسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 جنوری کو طلب کرلیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرعالیہ حمزہ کے پیش نہ ہونے پر تحریری وضاحت جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ضامن کی ذمہ داری ہے کہ ملزم عدالت میں پیش ہوتا رہے۔ ملزمان کے پیش نہ ہونے سے ٹرائل کی کارروائی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت کی۔ عالیہ حمزہ تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ضمانت کے بعد کیس کے لیے پیش نہیں ہوئی ہیں۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 3 پاکستانی خواتین جاں بحق

مدینہ منورہ:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بس کو حادثہ پیش جس...

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...