Home highlight 9 مئی کیسز: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

9 مئی کیسز: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر پانچ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے مقدمات پر سماعت کی، عدالت نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 27 جنوری تک ان مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی ہدایت بھی جاری کی، بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہیں ہو سکے جس کے بعد عدالت نے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں سمیت مختلف مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے کے الزام میں مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...