Home sticky post 3 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں اہم پیش رفت، روزانہ کی بنیادپرسماعت کی درخواست منظور

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں اہم پیش رفت، روزانہ کی بنیادپرسماعت کی درخواست منظور

Share
Share

راولپنڈی :9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں اہم پیش رفت، انسداد دہشتگردی عدالت نے استغاثہ کی مقدمہ کی سماعت روزانہ کی بنیادپر کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 13 جنوری سے روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کا حکم دے دیا، مقدمہ کے 118 ویں ملزم شہیر سکندر پر بھی فرد جرم عائد کردی۔

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے، جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران مزید ایک ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ مقدمہ میں مجموعی طور پر 118 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

عدالت نے کیس کے ایک غیر حاضر ملزم محمد عاصم کا ٹرائل مرکزی ٹرائل سے الگ کر دیا جبکہ آئندہ سماعت پر استغاثہ سے شہادت بھی طلب کر لی، پراسیکیوشن کی جانب سے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری رکھنے کا حکم دیا۔

بانی پی ٹی ائی کی جانب سے بچوں سے فون پر بات، اخبارات کی فراہمی، ٹی وی کی بحالی اور ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرانے کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لی، عدالت نے عمر ایوب کی ریکارڈ فراہمی، اجمل صابر اور عنصر اقبال کی بریت کی درخواستوں پر وکلا صفائی کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔

دوسری جانب اسی کیس کے ایک ملزم عثمان ڈار کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست کو بھی عدالت نے منظور کر لیا، ملزم عثمان ڈار نے 13 جنوری تا 21 فروری تک بیرون ملک جانے کی اجازت طلب کی تھی، عثمان ڈار کی غیر موجودگی میں حسنین اقبال سنبل ان کے پلیڈر مقرر کر دیئے گئے۔

بعدازاں عدالت نے مقدمہ کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو...

بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات مکافات عمل ہے،مریم نواز

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ...

بانی سے ملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری ، ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہے کہ بانی پی...

بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر جعلی حکومت کو اپنے ہاتھوں سے دفن کریں گے، بیرسٹر سیف

پشاور:زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر...