Home sticky post 6 ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ پورے ملک کیلئے مؤثر ہوگا، پی ایم ڈی سی

ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ پورے ملک کیلئے مؤثر ہوگا، پی ایم ڈی سی

Share
Share

اسلام آباد:ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیوں کو اگلے سیشن کے لیے نئے داخلوں کی اجازت مل گئی اور ایم ڈی کیٹ کا کسی بھی صوبے کا رزلٹ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت پورے ملک کے لیے مؤثرہوگا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے صوبائی میڈیکل یونیورسٹیز کے نام مراسلہ جاری کردیا، رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر شائستہ فیصل کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کو ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس داخلوں کی اجازت دی گئی ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی سرکاری میڈیکل جامعات داخلوں کا عمل مکمل کریں اور میڈیکل جامعات پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 اور میڈیکل، ڈینٹل انڈر گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی قواعد 2023 کے تحت داخلے دیں۔

پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے ایک صوبے کا رزلٹ ملک بھر کے لیے مؤثر ہو گا، ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ اسلام آباد آزادکشمیر، جی بی پر بھی نافذ العمل ہو گا۔

رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے یو ایچ ایس لاہور، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو، بولان میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کوئٹہ، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام اباد، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی سرکاری میڈیکل یونیورسٹیاں سیشن 25-2024 کے لیے داخلے شروع کریں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...