اوچ شریف: اوچ شریف میں خسرے کی وباء بے قابو ہو گئی، موذی مرض نے دو بچیوں کی جان لے لی جبکہ 6 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ نشاء بی بی اور ڈیڑھ سالہ دعا بی بی شامل ہیں، اوچ شریف کے شہری علاقے اوچموغلہ میں مزید 6 بچے خسرہ سے متاثر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے جاں بحق اور متاثرہ بچوں کو خسرے کی ویکسین نہیں لگائی گئی تھی، اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کی ٹیمیں بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔