Home سیاست وزیر اعظم سے ایم کیو ایم قیادت کی ملاقات، کے الیکٹرک کیخلاف پھٹ پڑے

وزیر اعظم سے ایم کیو ایم قیادت کی ملاقات، کے الیکٹرک کیخلاف پھٹ پڑے

Share
Share

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے کے الیکٹرک کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم اور ایم کیو ایم وفد میں مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ایم کیو ایم قیادت نے شہباز شریف سے کہا کہ کے الیکٹرک کی اوور بلنگ سے کراچی کے شہریوں میں لاوا پک رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کی درخواست پر فوری اقدام کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کو کراچی میں کے الیکٹرک کےساتھ اجلاس کا حکم دے دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ خرم دستگیر پیر کو ایم کیو ایم اور کے الیکٹرک حکام کے ساتھ میٹنگ کریں۔

ادھر ایم کیو ایم قیادت کو وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز اسلام آباد مدعو کر لیا، اسلام آباد میں ایم کیو ایم وفد کی مختلف وزارتوں کےحکام سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی۔

ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ساتویں قومی خانہ و مردم شماری کےعبوری نتائج موجودہ حکومت جاری کرے، وزیر اعظم نے کہا کہ تاحال پرانی حلقہ بندی، مردم شماری پر اگلے الیکشن کا فیصلہ نہیں ہوا۔

شہباز شریف نے ایم کیو ایم وفد کو یقین دلایا کہ نگران حکومت کے معاملے پر ن لیگ کمیٹی، مردم شماری پر وفاقی وزارت کے حکام سے بات چیت ہو گی، تمام فصلے اتحادیوں کی مشاورت سے ہوں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...