Home Uncategorized سعودی ولی عہد سے صدر عارف علوی ،وفاقی وزراء کی ملاقات،بہترین حج انتظامات پر مبارکباد

سعودی ولی عہد سے صدر عارف علوی ،وفاقی وزراء کی ملاقات،بہترین حج انتظامات پر مبارکباد

Share
Share

ریاض : صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں حج 2023 کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر وزراء نے ملاقات کی۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اس سال حج پر آنے والے مسلم رہنماوٴں اور اعلی عہدیداروں اور مذہبی شخصیات کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔

منیٰ پیلس میں سعودی ولی عہد نے اسلامی ممالک کے مختلف وفود سے ملاقات کی، ولی عہد نے پاکستان کے صدر عارف علوی، سینیٹر طلحہ محمود، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، خرم دستگیر، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزراء نے حج 2023 کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ حج کے دوران میں عازمین کو خدمات مہیا کرنا اور ان کے محفوظ اور آرام دہ حج کو یقینی بنانا سعودی عرب کے لیے “فخر کا باعث” ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حج کی ادائیگی کو آسان بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اور اس ضمن میں اپنی تمام صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال مکہ مکرمہ میں سالانہ حج میں 18 لاکھ سے زیادہ غیرملکی عازمین نے شرکت کی ہے، حج ان تمام مسلمانوں پر لازم ہے جو سفرِ حج کی استطاعت رکھتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...