Home sticky post 2 وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ اقتصادی اور سکیورٹی تعاون پر گفتگو

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ اقتصادی اور سکیورٹی تعاون پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اقتصادی اور سکیورٹی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاوٴس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔
چینی سفیر نے اس خوشی کے موقع پر چینی حکومت اور اس کے عوام کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Share
Related Articles

کشتی حادثہ ،انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، تحقیقات کا دائرہ وسیع، مزید ڈیپورٹیز گرفتار

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی طریقوں...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمران خان کو جیل رولز کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سہولیات فراہم کرنے کی بانی...

پی ایف یو جے کا متنازع پیکا ترمیمی قانون کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

لاہور: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے متنازع...