Home Uncategorized آرمی چیف سے ملائیشین وزیراعظم کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

آرمی چیف سے ملائیشین وزیراعظم کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

Share
Share

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک انٹرسٹ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دعوت پر ملائیشین وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...