Home نیوز پاکستان آرمی چیف سے سعودی وزیرسرمایہ کاری کی وفد کے ہمراہ ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو

آرمی چیف سے سعودی وزیرسرمایہ کاری کی وفد کے ہمراہ ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو

Share
Share

راولپنڈی پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سعودی عرب کے وزیر خالد بن عبدالعزیز الفالح نے اعلیٰ سطح کے سرکاری اور کاروباری وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خاص طور پر مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ آرمی چیف نے پاکستان کے لیے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی غیر متزلزل حمایت پر تعریف اور شکر گزاری کا اظہار کیا پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی عرب کے بڑے کاروباری وفد کی آمد دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی مظہر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں۔آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کو مکمل حمایت فراہم کرے گا اور اس تعاون کے روشن نتائج کے لیے پرامید ہیں جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...