Home Uncategorized ‎مہوش حیات جلد بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے گانے میں جلوہ گر ہوں گی

‎مہوش حیات جلد بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے گانے میں جلوہ گر ہوں گی

Share
Share

‎کراچی :مقبول پاکستانی اداکارہ مہوش حیات جلد بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ کے گانے میں پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔

‎مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ہنی سنگھ کے ساتھ اپنی تصویر شیئرکی جس میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پسندیدہ دیسی کلاکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ کام کیا ہے، وہ جلد ہی ان کے نئے گانے میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

‎مہوش حیات نے پوسٹ میں ہنی سنگھ کے گانے کو کلر قرار دیا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اداکارہ کلر نامی گانے میں جلوے بکھیریں گی۔

‎اداکارہ کی پوسٹ پر متعدد پاکستانی اور بھارتی شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں انہیں مبارک باد پیش کی وہیں لکھا کہ ان سب کو گانے کا انتظار رہے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...