Home تازہ ترین حلف کی پاسداری نہ کرنے والے ارکان کو ہاؤس کا رکن رہنے کا کوئی حق نہیں ،اسپیکر پنجاب اسمبلی

حلف کی پاسداری نہ کرنے والے ارکان کو ہاؤس کا رکن رہنے کا کوئی حق نہیں ،اسپیکر پنجاب اسمبلی

Share
Share

اسلام آباد:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہاؤس میں اپوزیشن کا جارحانہ طرز عمل کسی صورت برداشت نہیں ۔ حلف کی پاسداری نہ کرنے والے ارکان کو ہاؤس کا رکن رہنے کا کوئی حق نہیں ۔

اسلام آبادمیں الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ایوان میں لوگوں کو مارنا اور گریبان سے پکڑنا کیا درست عمل ہے ،اپوزیشن کے ارکان کو نتائج بھگتنا ہوں گےاور اس حوالے سے تفصیلات جلد سامنے آجائیں گی ۔

ملک محمداحمد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکام سے اہم قانونی معاملات پر بات کرنے آیا ہوں جو لوگ گالیاں دیں یا توڑ پھوڑ کریں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔آئین کی بالادستی کے لیے کیس لڑوں گا۔
انہوں نے کہاکہ میں صرف آئین کی پاسداری چاہتا ہوں آئین توڑنے والے 25 کے بجائے 35 بھی ہوں گے تو وہی کروں گا جو کر رہا ہوں ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...