Home Uncategorized ذہنی طور پر مشکل نوکری دماغی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار، تحقیق

ذہنی طور پر مشکل نوکری دماغی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار، تحقیق

Share
Share

اوسلو: ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ذہنی طور پر کٹھن نوکری آپ کے ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کر سکتی ہے۔

ناروے کے اوسلو یونیورسٹی ہاسپٹل میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے 305 مختلف روزگار سے تعلق رکھنے والے 7000 افراد کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ نوکری پر دماغ پر جتنا زیادہ زور دیا جاتا ہے بعد کی زندگی میں سوچنے اور یاد داشت کے مسائل کا سامنا کرنے کے امکانات اتنے ہی کم ہوسکتے ہیں۔
جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ نوکریاں جو ذہن کو متحرک کرتی ہیں لیکن ان میں تکرار نہیں ہوتی، دماغ کے لیے مفید ہوتی ہیں۔ جبکہ صفائی جیسا کام کرنے والے افراد کو اس عارضے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

محققین نے مطالعے میں شریک افراد کا ان کی نوکریوں کے سبب دماغی فعالیت کا معائنہ کیا اور نتائج کی بنا پر ان کو چار گروہوں میں تقسیم کیا۔

تجزیے میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جن کی نوکریوں میں دماغ پر کم زور پڑتا تھا ان کے سوچنے سمجھنے کے معمولی مسائل میں مبتلا ہونے کے امکانات 42 فی صد زیادہ تھے۔

جبکہ وہ افراد جن کو نوکری میں دماغی صلاحیتوں کے استعمال کا تقاضا زیادہ تھا ان کو ان مسائل کا سامنا کرنے کے امکانات 27 فی صد تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...