Home نیوز پاکستان عیدمیلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر صدر و نگراں وزیراعظم کے پیغامات

عیدمیلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر صدر و نگراں وزیراعظم کے پیغامات

Share
Share

اسلام آباد:عیدمیلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر صدر و نگراں وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ حضرت محمد مصطفیﷺ کی ولادت باسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین دن ہے، آپﷺ کی بدولت انسانیت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہدایت کے انعام اور رحمت سے سرفراز ہوئی۔مسلمانوں اور مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کیلئے نبی کریمﷺ کے پیغام کو مشعل راہ بنائیں۔

12 ربیع الاول کے موقع پر قوم کے نام جاری پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا، آپﷺ کی زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفت و محبت کی مجسم تصویر ہے، آپﷺ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں اور انسانیت کیلئے رہنمائی کا ایک لازوال ذریعہ ہیں، آپﷺ کی تعلیمات دور ِحاضر سمیت رہتی دنیا تک درپیش بے شمار چیلنجز کا حل پیش کرتی ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ رسول اللہ کی سیرت ِطیبہ میں ہمیں نہ صرف ایمانیات وعبادات بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق ایک کامل نمونہ ملتا ہے، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، سماجی انصاف، حقوق العباد، صنفی مساوات اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے آپﷺ کی ہدایات اسلام کے پیغام کی جامعیت اور عالمگیریت کی آئینہ دار ہیں۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نبی اکرمﷺ کی ولادت کے مبارک دن پر ہر پاکستانی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی قوم اور پوری دنیا کیلئے اللہ تعالیٰ سے رحمتوں کے درخواست گزار ہوں، دعا ہے کہ پاکستان پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور حضور نبی اکرم? کی تعلیمات ایک انصاف پسند اور خوشحال معاشرے کے قیام کے عمل میں ہماری راہیں روشن کرتی رہیں۔ آمین!

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانوں اور مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کیلئے نبی کریمﷺ کے پیغام کو مشعل راہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی تابندہ مثال ہے، آپﷺ کا کردار اور اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں، آپﷺکی سیرت طیبہ سے ہمیں انصاف اور صلہ رحمی کا درس ملتا ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نبی کریمﷺنے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اہمیت پر زور دیا، آیئے مل کر ان لوگوں کی مدد کریں جو مشکلات سے دوچار ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی، خوشحالی اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائے۔

Share
Related Articles

حکومتی اتحاد کا چیئرمین پی اے سی کا انتخاب آئندہ ہفتے ہر صورت کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد:اپوزیشن کا غیر سنجیدہ رویہ، پبلک اکاونٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل...

،9 مئی کے منصوبہ سازوں کو سزاوٴں تک انصاف کا عمل مکمل نہیں ہوگا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا...

پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ،دوسرا روز،211رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری

سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سنچورین میں...

پاکستان اپنے شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...