Home نیوز پاکستان بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

Share
Share

مستونگ:بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایچ او سٹی جاوید لہڑی کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا کہنا ہے کہ دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ بھی مستونگ میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...