Home نیوز پاکستان عیدمیلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر صدر و نگراں وزیراعظم کے پیغامات

عیدمیلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر صدر و نگراں وزیراعظم کے پیغامات

Share
Share

اسلام آباد:عیدمیلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر صدر و نگراں وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ حضرت محمد مصطفیﷺ کی ولادت باسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین دن ہے، آپﷺ کی بدولت انسانیت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہدایت کے انعام اور رحمت سے سرفراز ہوئی۔مسلمانوں اور مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کیلئے نبی کریمﷺ کے پیغام کو مشعل راہ بنائیں۔

12 ربیع الاول کے موقع پر قوم کے نام جاری پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا، آپﷺ کی زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفت و محبت کی مجسم تصویر ہے، آپﷺ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں اور انسانیت کیلئے رہنمائی کا ایک لازوال ذریعہ ہیں، آپﷺ کی تعلیمات دور ِحاضر سمیت رہتی دنیا تک درپیش بے شمار چیلنجز کا حل پیش کرتی ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ رسول اللہ کی سیرت ِطیبہ میں ہمیں نہ صرف ایمانیات وعبادات بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق ایک کامل نمونہ ملتا ہے، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، سماجی انصاف، حقوق العباد، صنفی مساوات اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے آپﷺ کی ہدایات اسلام کے پیغام کی جامعیت اور عالمگیریت کی آئینہ دار ہیں۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نبی اکرمﷺ کی ولادت کے مبارک دن پر ہر پاکستانی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی قوم اور پوری دنیا کیلئے اللہ تعالیٰ سے رحمتوں کے درخواست گزار ہوں، دعا ہے کہ پاکستان پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور حضور نبی اکرم? کی تعلیمات ایک انصاف پسند اور خوشحال معاشرے کے قیام کے عمل میں ہماری راہیں روشن کرتی رہیں۔ آمین!

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانوں اور مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کیلئے نبی کریمﷺ کے پیغام کو مشعل راہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی تابندہ مثال ہے، آپﷺ کا کردار اور اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں، آپﷺکی سیرت طیبہ سے ہمیں انصاف اور صلہ رحمی کا درس ملتا ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نبی کریمﷺنے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اہمیت پر زور دیا، آیئے مل کر ان لوگوں کی مدد کریں جو مشکلات سے دوچار ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی، خوشحالی اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...