Home Uncategorized امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد پر پابندی لگانے کی تجویز کو حمایت نہ مل سکی

امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد پر پابندی لگانے کی تجویز کو حمایت نہ مل سکی

Share
Share

واشنگٹن :امریکا کی ریاست ٹینیسی کے ریپبلکن اینڈی اوگلز نے پاکستان کی امداد پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تاہم امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد پر پابندی لگانے کی تجویز کو حمایت نہ مل سکی۔

ڈیموکریٹس اور ریپبلکن پارٹی کے 298 اراکین نے اس اقدام کے خلاف جبکہ 132 نے حمایت میں ووٹ دیا۔اس موقع پر کانگریس ممبران شیلا جیکسن اور باربرالی نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل بھی دیے۔

شیلا جیکسن نے کہا کہ کئی دہائیوں سے پاک امریکا کثیر الجہتی اور متنوع تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک میں دفاع، انسدادِ دہشت گردی، تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت میں تعاون فروغ پایا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی، آب و ہوا، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں بھی تعاون فروغ پا رہا ہے، افغان جنگ میں بہت سے پاکستانی فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، ہمارا تعاون ہماری مشترکہ جمہوری اقدار سے جڑا ہے اور دو طرفہ تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

باربرالی نے کہا کہ خطے میں استحکام، انتہا پسندی سے نمٹنے اور امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی امداد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2024ء میں پاکستان کے لیے 135 ملین ڈالر مختص کیے گئے تھے جو معاشی معاونت، انسدادِ منشیات، فوجی تعلیم و تربیت، انسدادِ دہشت گردی اور صحت کے پروگرام پر خرچ کیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...