Home sticky post 6 میٹا کا فیس بک و انسٹاگرام کے استعمال پر ماہانہ فیس عائد کرنے کا اعلان

میٹا کا فیس بک و انسٹاگرام کے استعمال پر ماہانہ فیس عائد کرنے کا اعلان

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا کہ وہ آنے والے ہفتوں میں برطانیہ میں فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کیلئے اشتہارات سے پاک سبسکرپشن متعارف کرائے گا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فیس بک و انسٹاگرام کی مالک کمپنی کے اعلان کے مطابق اشتہارات سے پاک سروسز استعمال کرنے والے صارفین ماہانہ فیس ادا کریں گے، تاہم اگر کوئی صارف اشتہارات کے ساتھ پلیٹ فارمز کا استعمال جاری رکھنا چاہے تو ان سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

کمپنی کی مذکورہ نئی پالیسی کے تحت صارفین کے پاس دو اختیارات ہوں گے، یا تو وہ ماہانہ فیس ادا کر کے اشتہارات کے بغیر سروس استعمال کریں یا پھر مفت سروس جاری رکھیں جس میں ٹارگٹڈ اشتہارات دکھائے جائیں گے۔

مذکورہ ماڈل یورپی ریگولیٹرز کی بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال کے جواب میں پیش کیا جا رہا ہے، جس کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دیگر ممالک میں بھی مذکورہ ماڈل پیش کیا جائے گا۔

ماڈل کے تحت فیس بک اور انسٹاگرام پر ماہانہ سبسکرپشن کی ویب ورژن کی فیس تقریباً 3 پاؤنڈ اور آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر 3.99 پاؤنڈز ہوگی۔

یہ یورپی یونین میں میٹا کے اسی طرح کے ماڈل کی طرح ہے جو ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی تعمیل کیلئے شروع کیا گیا تھا، یورپین یونین کی طرح برطانیہ کے ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے پلیٹ فارمز کے ذاتی معلومات کو اشتہارات کیلئے استعمال کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

میٹا کا کہنا ہے کہ اشتہارات سے پاک سبسکرپشن صارفین کو اپنے آن لائن تجربے پر زیادہ کنٹرول دے گی جبکہ مفت سروسز کو اشتہارات کے ذریعے چلانے کی صلاحیت بھی برقرار رہے گی، ادائیگی کرنے والے صارفین کو اشتہارات نہیں دکھائے جائیں گے اور ان کا ڈیٹا اشتہارات کیلئے استعمال نہیں ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...