Home Uncategorized میٹا کا واٹس ایپ میسجز، فائلوں کی منتقلی کے لئے نئے چیٹ ٹرانسفر فیچر کا اعلان

میٹا کا واٹس ایپ میسجز، فائلوں کی منتقلی کے لئے نئے چیٹ ٹرانسفر فیچر کا اعلان

Share
Share

کیلیفورنیا:میٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر مارک زکربرگ نے ایک نئے چیٹ ٹرانسفر فیچر کا اعلان کیا ہے کہ جس کی مدد سے کلاوٴڈ بیک اپ کا استعمال کیے بغیر پرانے فون پر موجود کیو آر کوڈ کو نئے فون سے اسکین کر کے ڈیٹا منتقل کیا جاسکے گا۔

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میسجز اور بڑے سائز کی فائلوں کی منتقلی کے لیے اہم فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔

میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کے اعلان کے مطابق ڈیٹا صرف دو ایک جیسے آپریٹنگ سسٹم کی ڈیوائسز میں شیئر کیا جا سکے گا اور منتقلی کا عمل مکمل طور پر اِنکرپٹڈ ہوگا۔

یہ نیا طریقہ کلاوٴڈ پر مبنی موجودہ طریقے سے ممکنہ طور پر زیادہ تیز اور آسان ہوسکتا ہے۔ ان کلاوٴڈز کے طریقہ کار میں آئی کلاوٴڈ یا گوگل ڈرائیو پر بیک اپ ہسٹری بنائی جاتی ہے اور پھر نئی ڈیوائس پر ڈاوٴن لوڈ کر لی جاتی ہے۔

یہ نیا فیچر صارفین کو کلاوٴڈ کی مشکل سے بھی باہر نکال سکے گا۔ کلاوٴڈ میں اسٹوریج ایک حد ہوتی ہے اور یہ فیچر چیٹ اور میڈیا بیک اپ آئی کلاوٴڈ کی جانب سے مفت دی جانے والی 5 جی بی اسٹوریج ختم ہونے کے مسئلے سے بچا سکتی ہے۔

البتہ، اس فیچر کو صرف ایک جیسے آپریٹنگ سسٹم پر کارگر ہوگا، یعنی اینڈرائیڈ ڈیوائس سے صرف اینڈرائیڈ ڈیوائس پر یا آئی او ایس سے آئی او ایس پر ڈیٹا منتقل کیا جا سکے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...