Home تازہ ترین وزیر مملکت طلال چوہدری کی سپین کے وزیر داخلہ سے ملاقات ،پولیس تعاون، مائیگریشن اور انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

وزیر مملکت طلال چوہدری کی سپین کے وزیر داخلہ سے ملاقات ،پولیس تعاون، مائیگریشن اور انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

Share
Share

میڈرڈ:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سپین کے وزیر داخلہ فرناندو گرانڈے مارلاسکا سے میڈرڈمیں ملاقات کی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پولیس تعاون، مائیگریشن اور انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
طلال چوہدری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے فرناندو گرانڈے مارلاسکا کو دورہ پاکستان کی دعوت دی
دوسری جانب وزیر مملکت طلال چوہدری نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سپین کے وزیر داخلہ فرناندو گرانڈے مارلاسکا سے ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...