Home sticky post امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی دوشیزہ ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار

امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی دوشیزہ ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار

Share
Share

فلوریڈا: امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ کیڈانس فریڈرکسن خطرناک حادثے کا شکار ہو چل بسیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کیڈانس فلوریڈا کی ایک شاہراہ پر گاڑی چلا رہی تھیں جب ان کی گاڑی ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ کیڈانس موقع پر ہی دم توڑ گئیں، پولیس حکام اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس کے اصل اسباب کا پتہ چل سکے۔
فلوریڈا ہائی وے پٹرول کے مطابق کیاینس کا کار حادثہ اسٹیٹ ہائی وے 4 پر پیش آیا، جہاں ان کی گاڑی ایک ٹریکٹر ٹرالر سے ٹکرا گئی، 56 سالہ ٹریکٹر ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جبکہ کیڈینس کی موت ہو گئی۔
کیڈانس کی والدہ نے بتایا کہ یہ حادثہ ان کے گھر سے محض تین منٹ کی دوری پر پیش آیا، کیڈانس کی ناگہانی موت نے ان کے خاندان، دوستوں اور پورے علاقے کو سوگوار کردیا۔
کیڈانس فریڈرکسن نے کم عمری میں ہی ”مس اوکالوسا کاوٴنٹی ٹین یو ایس اے“ کا مقابلہ حسن جیتا تھا اور انہیں حال ہی میں کالج کے لئے 40 ہزار ڈالر سکالر شپ ملی تھی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...