Home کھیل مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ، 6 پاکستانی فائٹرز نے فائنل میں جگہ بنا لی

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ، 6 پاکستانی فائٹرز نے فائنل میں جگہ بنا لی

Share
Share

لاہور: مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کا سیمی فائنل راؤنڈ اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان کے 6 فائٹرز نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستانی فائٹرز عبدالمنان، ذیشان اکبر، شہاب علی اور بانو بٹ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ایمان علی اور بشریٰ احمد تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر پہلے ہی سے فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

چیمپین شپ کے سیمی فائنلز میں جونیئرز کے مختلف کیٹگریز کے 15 مقابلوں سمیت مجموعی طور پر 38 فائٹس ہوئیں۔

خواتین میں سب سے بڑا مقابلہ پاکستان کی بانو بٹ اور بھارت کی خوشبو نشاد کے درمیان ہوا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستانی بانو بٹ یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔

پاکستانی فائٹر عبدالمنان نے بحرین کے عبداللہ اسماعیل کو دوسرے رائونڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...