Home سیاست جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے، عمران خان

جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے، عمران خان

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مودی اس وقت شدید غصے میں ہے اور وہ انتقام کے چکر میں پھر حماقت کرے گا اسلیے فورسز اور قوم کو الرٹ رہنا ہوگا۔

اڈیالہ جیل میں اپنی بہن علیمہ خان سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فورسز کو الرٹ رہنا ہوگا، مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے وہ اس وقت سخت غصے میں ہے جس کی وجہ سے انتقالم کیلیے وہ دوبارہ کوئی حماقت کرے گا۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عمران خان کی تینوں بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور عمران خان کی جانب سے قوم کے نام دیا گیا پیغام پہنچایا۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے موجودہ حالات پر گفتگو کی، بانی کو ہم نے بتایا پاکستانی قوم بہت خوش ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جنگ میں فوری رد عمل ضروری ہوتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا اور اس کے بعد مودی نے پاکستان پر الزامات لگا کر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ میں 60 فیصد گیم دماغ کا ہوتا ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ بدترین شکست کے بعد مودی دوبارہ کچھ کرے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...