Home تازہ ترین مودی کے وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو’ ’دہشت گردوں کی بہن“ قرار دے دیا

مودی کے وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو’ ’دہشت گردوں کی بہن“ قرار دے دیا

Share
Share

نئی دہلی :بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ایک اور نفرت انگیز بیان کی زد میں آگئی ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما وجے شاہ نے بھارتی فوج میں خدمات انجام دینے والی مسلم کرنل صوفیہ قریشی کو “دہشتگردوں کی بہن” قرار دے دیا، جس کے بعد بھارت کی سیاست میں زبردست ہلچل مچ گئی ہے۔
یہ بیان کرنل صوفیہ کی جانب سے آپریشن سندور کی میڈیا بریفنگ کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارت کو پہنچنے والے نقصانات کا اعتراف کیا تھا۔
وجے شاہ نے الزام لگایا کہ: “وزیر اعظم مودی نے دہشتگردوں کی بہن کو ہی فوجی جہاز میں بھیج کر حملے کروائے، کیونکہ ہماری بہنیں بیوہ ہو گئیں۔
یہ بیان سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گیا، اور اسے بھارتی فوج کی مسلم اہلکاروں کے ساتھ متعصبانہ رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔
کانگریس پارٹی نے وجے شاہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔
کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ: “بی جے پی رہنما کا بیان نفرت انگیز، قابلِ مذمت اور کرنل صوفیہ کی حب الوطنی پر حملہ ہے۔ انہیں فوری طور پر کابینہ سے ہٹایا جائے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، بی جے پی حکومت فوجی ناکامی کا بوجھ مسلمانوں پر ڈالنے کی پرانی روش دہرا رہی ہے۔

Share
Related Articles

کولمبیا کے صدارتی امیدوار ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

بگوٹا : کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران قاتلانہ...

عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز، گوشت کی تقسیم اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد:ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن مذہبی جوش و جذبے...

پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہوگا،بھارتی آبی جارحیت پر بلاول بھٹو کا دو ٹوک موقف

واشنگٹن :پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کاواشنگٹن کے...

پاکستان امن کا خواہش مند ، مودی عالمی برادری سے بھی جھوٹ بول رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

نیویارک:پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر...