Home Uncategorized مودی کی تقریبِ حلف برداری،متعدد سربراہان مملکت کی شرکت سے معذرت

مودی کی تقریبِ حلف برداری،متعدد سربراہان مملکت کی شرکت سے معذرت

Share
Share

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوگئے اور آج ایک تقریب میں ملک کی خاتون صدر اُن سے عہدے کا حلف لیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے لوک سبھا انتخابات میں 543 میں سے 293 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ملک میں حکومت سازی کا عمل شروع کردیا۔

اس سلسلے میں نریندر مودی آج مسلسل تیسری بار وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے اور ممکنہ طور پر 40 کے قریب کابینہ کے وزرا بھی حلف اُٹھائیں گے۔ جن میں بی جے پی کے علاوہ 9 دیگر جماعتوں کے وزرا بھی شامل ہیں۔

مسلسل تیسری بار وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھانا ایک تاریخی سنگ میل ہے اور متعدد ممالک کے سربراہان مملکت کو دعوت نامے بھیجے گئے لیکن اس اہم ترین تقریب میں شرکت کے لیے صرف سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، مالدیپ کے صدر میوزو،افریقی ملک سیشلز کے نائب صدر احمد عفیف، بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، ماریشس کے وزیر اعظم جگناوتھ، نیپال کے وزیراعظم پشپا کمل دہل ‘پراچندا’ اور بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ نے حامی بھری۔

مودی جن ممالک کو اپنا قریبی دوست قرار دیتے تھے جن میں امریکا سمیت خلیجی ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے سربراہان مملکت شامل ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کرے گا۔

سکھ رہنما کے قتل پر کینیڈا سے پہلے ہی بھارت کے سفارتی تعلقات منقطع ہیں جب کہ حیران کن طور پر روس اور چین نے بھی تقریب میں شرکت پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

مودی نے تیسری بار وزیراعظم بن کر تاریخ تو رقم کردی ہے لیکن تقریب حلف برداری میں کسی بھی نمایاں عالمی رہنما کی شرکت نہ ہونے سے مودی کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے بلند بانگ دعوؤں اور ہر وقت دوستی کا دم بھرنے کی باتوں کی قلعی کھول گئی ہے۔

یاد رہے کہ انھی بڑھکوں کے باعث مودی کے ’’اب کی بار 400 کے پار‘‘ کے انتخابی نعرے کو شکست فاش ہوئی اور مودی کا انتخابی اتحاد گزشتہ الیکشن کی نسبت اپنی درجنوں مضبوط نشستوں سے ہار گیا جب کہ اپوزیشن اتحاد ’’انڈیا‘‘ نے گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں 100 سے زائد نشستیں سمیٹ لیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...