Home کھیل محمد حفیظ کی ٹیم ٹیکساس چارجرز نے یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا

محمد حفیظ کی ٹیم ٹیکساس چارجرز نے یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا

Share
Share

فلوریڈا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی ٹیم ٹیکساس چارجرز نے یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ جیت لی۔

فائنل میں مصباح الحق کی نیویارک واریئرز کے خلاف میچ ٹائی ہو گیا، دونوں ٹیموں نے 92 رنز بنائے تاہم سپر اوور میں حفیظ کی ٹیم نے 15 رنز بنائے جبکہ مصباح کی ٹیم واریئرز 13 رنز بنا سکی۔

فلوریڈا میں ہوئے فائنل میں نیویارک واریئرز کا آغاز ڈرامائی رہا ، پہلی گیند پر کامران اکمل آوٴٹ ہوئے، پھر دلشان نے 18 اور رچرڈ لیوی نے 17 رنز بنائے، مصباح 5 ، شاہد آفریدی ایک اور عبدالرزاق 3 رن بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔

جوناتھن کارٹر نے 17 گیندوں پر 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کا سکور 6 وکٹ پر 92 تک پہنچا دیا، ٹیکساس چارجرز کی جانب سے احسان عادل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ٹیکساس چارجرز کے مختار 6 رن بنا کر آوٴٹ ہو گئے ، دوسری جانب سے محمد حفیظ نے لاٹھی چارج کیا ، 4 چھکے اور 4 چوکے لگائے، بین ڈنک نے بھی 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد حفیظ نے17 گیندوں پر 46 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کی راہ پڑ ڈالا لیکن پھر وکٹوں کی لائن لگ گئی، پہلے عمید آصف نے وکٹ لی، پھر سہیل خان نے ایک اوور میں 4 وکٹیں گرائیں۔

میچ کی آخری دو گیندوں پر شاہد آفریدی نے 2 وکٹیں اڑائیں اور میچ ٹائی ہو گیا۔تاہم سپر اوور میں چارجرز نے 15 رنز بنائے، جواب میں واریئرز 13 رنز بنا سکے اور یوں محمد حفیظ کی ٹیم نے میچ سپر اوور میں 2 رنز سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...