Home کھیل محمد رضوان اور جنوبی افریقا کے بولرمارکوجانسن میں تلخی ہوگئی

محمد رضوان اور جنوبی افریقا کے بولرمارکوجانسن میں تلخی ہوگئی

Share
Share

چنئی: آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی کیپر بلے باز محمد رضوان اور جنوبی افریقا کے بولر مارکو جانسن کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں قومی ٹیم نے ابتدائی دو وکٹیں جلد گنوادی تھیں جبکہ رضوان اور بابراعظم کریز پر موجود تھے۔

اس دوران افریقی بولر مارکو جانسن نے رضوان کو شارٹ بال کی جس پر وکٹ کیپر بیٹر نے چوکا رسید کردیا، جس کے بعد جانسن نے رضوان کو کچھ تلخ الفاظ کہے جس پر جواباً رضوان نے جواب دیا۔

خیال رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 27 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 بناکر آؤٹ ہوئے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...