Home sticky post 2 محسن نقوی کی کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

محسن نقوی کی کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

Share
Share

واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے یو ایس چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور امریکا پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی جس میں مائننگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری و تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے اور امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے، پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، تمام معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں، معیشت ٹیک آف کر رہی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ امریکا پاکستان بزنس کونسل کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پر کشش مواقع رکھتا ہے، ضروری این او سیز کے اجراء میں بہتری لائی گئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکا پاکستان بزنس کونسل کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولتیں دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
امریکن چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر چارلس فریمین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر و صدر امریکا پاکستان بزنس کونسل ایسپیرنزا جیلالین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر فار گلوبل ریگولیٹری کارپوریشن ایبل ٹواریس، منیجر امریکا پاکستان بزنس کونسل منیشا ویپا وفد میں شامل تھے، پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ، ٹریڈ اتاشی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share
Related Articles

یورپی یونین کا لبنان کی مسلح افواج کے لیے 100 ملین یورو اضافی امداد کا اعلان

برسلز: لبنانی ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش یورپی یونین نے...

عوام کی خدمت ہماری سیاست کا مقصد ہے، امیدوں پر پورا اتریں گے: آصفہ بھٹو زرداری

نگر میں جلسہ عام سے خطاب، نوجوانوں کے روشن مستقبل کا عزم...

جنگی اختیارات کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ برہم، ریپبلکن ارکان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

واشنگٹن: ایوانِ نمائندگان کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل امریکی صدر...

اسرائیل کے حوالے سے ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: دشمن ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایرانی...