Home Uncategorized مومنہ اقبال نے کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان پر خاموشی توڑ دی

مومنہ اقبال نے کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان پر خاموشی توڑ دی

Share
Share

لاہور:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان پر وضاحت دے دی۔
گزشتہ دنوں مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھی کرکٹرز کی جانب سے میسجز موصول ہوئے ہیں، انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں شادی شدہ کرکٹرز بھی پیغامات بھیجتے ہیں۔

اب اداکارہ نے اپنے اس بیان سے متعلق فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ پر اپنی ایک سٹوری میں وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

مومنہ نے لکھا کہ میں نے کرکٹرز کے بارے میں کوئی غلط بات نہیں کی، میری بات کو لے کر کچھ سوشل میڈیا پیجز اور ٹی وی چینلز نے جو نام کمانا تھا کما چکے اس لیے اب میں نے سوچا کہ میں کچھ وضاحت کردوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے کسی بھی کرکٹر کا نام نہیں لیا تھا اور نہ ہی کسی سے متعلق کوئی غلط بات کی تھی، لوگ فضول میں تنازعات پھیلا رہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کوئی چھیڑتا تو میں خود اسے دیکھ لیتی اس لیے لوگوں کو تنازعات اور منفی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیں، کبھی اچھی باتیں بھی کرنی چاہئیں اور لوگ ان معاملات پر بولیں جہاں بولنے کی ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...