Home نیوز پاکستان سیالکوٹ کے دولہے کی بارات میں پیسوں کی برسات

سیالکوٹ کے دولہے کی بارات میں پیسوں کی برسات

Share
Share

سیالکوٹ: سیالکوٹ میں شادی پر دولہے کے بھائی اور دوستوں نے ملکی و غیرملکی نوٹ، موبائل، کپڑے اور دیگر سامان کی برسات کردی۔

شاہی بارات نواحی گاؤں ڈالووالی سے کینٹ مقامی میرج ہال تک پہنچی تو دولہے کے بھائی اور دوست سارے راستے ملکی و غیرملکی نوٹ نچھاور کرتے رہے۔

اس دوران موبائل اور دیگر سامان بھی نچھاور کیا گیا۔ نوٹ اور دیگر سامان لوٹنے کے لیے پورا گاؤں اُمڈ آیا جبکہ کچھ نوجوان اپنے ساتھ جال بھی لیکر آئے۔

دولہے کو ملکی و غیر ملکی کرنسی کا ہار بھی پہنایا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے دولہے سمیت اسکے بھائی اور دوستوں کیخلاف روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...