Home نیوز پاکستان مونس الٰہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے،نیب انکوائری رپورٹ

مونس الٰہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے،نیب انکوائری رپورٹ

Share
Share

لاہور: نیب کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آ گئی، جس میں بتایاگیاہے کہ مونس الٰہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے۔انہوں نے اپنے والد کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف سرکاری ٹھیکوں کے عوض کک بیکس اور گھپلوں کی انکوائری کا معاملے میں مونس الٰہی کی نیب انکوائری رپورٹ منظر عام پر آ گئی، جس کے مطابق مونس الٰہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی مونس الٰہی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔

نیب رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی نے اپنے فرنٹ مینوں عظمت حیات اور سہیل اصغر کے ذریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں۔ مونس الٰہی نے جولائی 2022ء سے اپنے بینک اکاوٴنٹس میں ملکی و غیر ملکی بھاری رقوم جمع کرائیں۔ مونس الٰہی نے جولائی 2022ء کے بعد 72 ملین روپے سے 384 کنال سے زائد اراضی خریدی۔ خریدی گئی اراضی بظاہر کک بیکس اور رشوت کی رقم سے بنائی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مونس الٰہی نے اپنے والد کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا غلط استعمال کیا جب کہ مونس الٰہی نے گجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوا کر رشوت وصول کی۔ مونس الٰہی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سرکاری ٹھیکوں میں کیک بیکس کے کیس میں پرویز الٰہی نیب کی تحویل میں ہیں۔

Share
Related Articles

اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اگلے...

وزیر ریلوے کا عید پر ٹرین کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان

اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں...

صدر مملکت کا دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ یکطرفہ قرار دیتے ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر مملکت آصف علی زرداری نے دریائے سندھ...

چیمپئنز ٹرافی اختتامی تقریب، پی سی بی کونظرانداز کرنے پر وسیم اکرم بھی حیران

کراچی:چیمپئنز ٹرافی 2025 کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی...